18 جنوری، 2023، 8:57 AM

انڈونیشیا میں زلزلہ، شدت 6 ریکارڈ

انڈونیشیا میں زلزلہ، شدت 6 ریکارڈ

انڈونیشیا کے ریجن سولاویسی میں زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے جھٹکوں سے ملک کے مشرقی علاقے لرز کر رہ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سےنقل کیاہےکہ آنے والے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 145 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ملائیشیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

News ID 1914244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha